سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور میں پسند کی شادی کرنے پر قتل ہونے والے جوڑے کا پوسٹ مارٹم کر کے لاشیں لڑکے کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے فرار ہیں، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لڑکے کے ورثاء کے حوالے کی گئیں۔
لڑکے کے ورثاء کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے، لڑکی کے ورثاء اپنا گھر خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں۔
ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ لڑکے کی لاش گزشتہ روز شہداد پور کے گاؤں میں سیم نالے سے جبکہ لڑکی لاش سڑک کنارے سے ملی تھی۔
نثار لاشاری اور زکیہ بلیدی نے 1 ہفتہ قبل نواب شاہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔