• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ون کی موجودگی کی تصدیق

پشاور میں پولیو وائرس کا آخری کیس 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔
پشاور میں پولیو وائرس کا آخری کیس 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔

پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ون کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

وفاقی حکام کے مطابق پشاور میں اس سال چوتھی بار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پشاور میں پایا جانے والا پولیو وائرس افغانستان کے علاقے اسد آباد کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

پشاور میں پولیو وائرس کا آخری کیس 2020 میں رپورٹ ہوا تھا، پاکستان میں اس سال اب تک پولیو وائرس سے صرف ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔

صحت سے مزید