• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں سے قبل گرین لائن کا کام مکمل، چوکنگ پوائنٹس ختم کئے جائیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے قبل ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن کا کام مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے، برساتی پانی کی نکاسی کے چوکنگ پوائنٹس ختم کئے جائیں، منگھوپیر روڈ کی تعمیر میں حائل تمام تجاوزات ختم کی جائیں گی، منگھوپیر روڈکے دو سرے ٹریک کی تعمیر پر اخراجات کا تخمینہ پیش کیا جائے، وہ اپنے دفتر میں ایس آئی ڈی سی ایل کے افسران کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی منظور احمد کنرانی اور بلدیہ عظمی کراچی کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی، میئر کراچی کو ایس آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید