کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا، سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے،وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل کرلئے گئے،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مقدمہ میں رئیس مما، عمران لمبا، انعام ، گل محمد، قاسم ، عمیر سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں۔