کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ حکومت سندھ محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والے ادارے عوام کوبہترین طبی سہولتیںفراہم کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےسندس فاؤنڈیشن کے مرکز کے دورے میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں روزانہ کی بنیاد پر انتقال خون کے ساتھ خون کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کئے جانا قابل تحسین ہے۔