لاہور(اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم محمدشہباز شریف ، حمزہ شہباز و خاندان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں دائر بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو جواب طلب کرلیا ۔احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے کیس کی سماعت کی۔ بدھ کو سماعت پرحمزہ شہباز پیش نہ ہوئے‘ ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی ۔دوران سماعت شہباز شریف کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی ۔