گزشتہ روز انٹر بینک میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں سستا ہونے لگا ہے، ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے سستا ہونے کے بعد 276 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 970 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔