کراچی(اسٹاف رپورٹر)دو دن ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد بدھ کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.97روپے اضافے سے 277.41روپے ہوگیا فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں دو روپے کا اضافہ ہوا گیا اور ڈالر278 روپے سے بڑھ کر 280روپے ہو گیا،یورو کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 300روپے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 2روپے اضافے سے 352 روپے ہو گئی ۔