لاہور(اپنے نامہ نگار سے،وقائع نگارخصوصی) شہر میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی مشعل بردار پریڈ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ہیپی برتھ ڈے کا میوزک بجایا گیا اور پھر اس کے بعد شوکت بسراء‘ فیصل میر‘ ڈاکٹر ضرار یویسف‘ شاہدہ جبین ‘ عمران ڈوگر‘ عاقب سرور‘ شہزاد شفیع اور علی اعوان نے سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ شوکت بسراء نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بڑی بہادری کے ساتھ پیپلز پارٹی کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے اس موقع پر شاہدہ جبین اور میاں منیر نے بھی خطاب کیا ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے لاہور میں مشعل بردار پریڈ کی بے نظیر بھٹو کی 20 فٹ اونچی تصویر کے سامنے سلامی پیش کی گئی اس دوران ’’بے نظیر تجھے سلام ‘‘ کا نغمہ بجایا گیا۔ جیالوں نے پیپلز پارٹی کے پرچم بطور لباس زیب تن کر رکھے تھے ۔ سڑک پر پریڈ کیلئے لائنیں لگا دی گئیں جیالے اپنے ہاتھوں میں مشعلیں لیکر پریڈ کی صورت میں بے نظیر بھٹو کی تصویر کے سامنے کھڑے ہو گئے۔ اور ساڑھے دس بجے سے لیکر بارہ بجکر ایک منٹ تک تصویر کے سامنے کھڑے رہے اس موقع پر ہیپی برتھ ڈے کا میوزک بھی بجایا گیا ۔