• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا
فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں مجرموں کو آج طلوعِ آفتاب سے پہلے شاہ چراغ مزار سے ملحقہ سڑک پر سرِعام پھانسی دی گئی۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2022 کو مزار پر دہشت گرد حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا اس حملے سے متعلق کہنا تھا کہ 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی جبکہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ایرانی خبر ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید