بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی صاحبزادی ارا خان نے ڈپریشن اور اپنی دماغی صحت پر کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ارا خان نے بتایا کہ وہ والدین عامر خان اور رینا کی طلاق کے بعد ڈیریشن کا شکار ہوگئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی علیحدگی بالکل دوستانہ انداز میں باہمی رضامندی سے ہوئی لیکن اُس کے باوجود میں غمزدہ ہوگئی۔
ارا خان نے دوران انٹرویو اپنی دماغی صحت کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی ڈیرپشن کے خلاف برسوں سے جاری اُن کی جنگ پر واضح انداز میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ 5 برس سے ڈپریشن سے لڑ رہی ہیں، والدین کی طلاق کے بعد وہ تقریبا ڈیڑھ برس تک غمزدہ رہیں اور کھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔
اداکار کی صاحبزادی نے بتایا کہ مجھے اپنی دماغی صحت سے متعلق تب پتا چلا جب میں 8 گھنٹے روتی اور 10 گھنٹے سوتی تھی، میں نے پھر نیدرلینڈ کا کالج چھوڑ کر بھارت آنے کا فیصلہ کیا۔
ارا خان نے لوگوں کو دماغی صحت سے متعلق آگاہی اور مدد فراہم کرنے کےلیے ایک فاؤنڈیشن بنائی ہے۔