• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پی ٹی آئی کا اقتدار نہیں چاہتا تھا، احسن اقبال


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے کا تجربہ نہ کیا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں انکشاف کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہوگا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔

قومی خبریں سے مزید