کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بار کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ وکلا نے ہاتھوں میں مختلف سلوگنز پر مشتمل پلے کارڈز بھی تھام رکھے تھے ۔ وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن سے سفارتی تعلقات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے،پاکستان حکومت فوری طور پر سویڈن سے مصنوعات کا لین دین بند کرے۔ریلی کی قیادت کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم نے کی۔