شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کر لیا ہے۔
شندور پولو فیسٹیول کے آخری روز فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔
خیبر پختون خوا ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا اور پیرا گلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
میچ کے اختتام پر مختلف اسکولوں کے طلباء نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔
خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام اپر چترال کی خوبصورت وادیٔ شندور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 7 جولائی کو ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔