• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دینگے جب یہ اسلامی نظام نافذ کریگی: سراج الحق

سراج الحق—فائل فوٹو
سراج الحق—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دیں گے جب یہ اسلامی نظام نافذ کرے گی۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ میں نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں عدل و انصاف نہ ہونے کے ذمے دار حکمراں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید