برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
اخبار ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق اس ڈیل کے ذریعے اسرائیلی روسی محقق خاتون ایلزبتھ سرکوف کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔
اغواکاروں نے خاتون محقق کو عراق سے اغوا کیا اور ایران پہنچا دیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ روس، اسرائیل اور ایران کے مابین قیدیوں کے تبادلے کیلئے ثالثی کروا رہا ہے۔
اسرائیلی خاتون محقق کی رہائی کے بدلے اسرائیل کو ایرانی قیدی یوسف شہبازی کو رہا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ شہبازی کو یورپی ملک قبرص میں اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔