بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، جس کے بعد لاہور سے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عمران قریشی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا۔ آج رات تک پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔