جدہ (شاہدنعیم) سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حج کے بعداندرون مملکت اورخلیجی ممالک سے عمرہ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عمرہ پرمٹ ’نسک‘ اور’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے جاری کیاجا رہا ہے۔ سعودی شہری یا مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کےلیے ’نسک‘ پورٹل سے عمرہ اورروضہ الشریف کی زیارت کے لیے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔