• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا فضائی معائنہ کر رہے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا فضائی معائنہ کر رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ میں 40 دیہات زیر آب آنے کا سنا تو پہلے یہاں آیا اور لوگوں سے ملا۔

دریائی علاقے میں کشتی نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے اظہار ناراضگی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام متاثرہ دیہاتوں میں کشتیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں کشتیاں نہیں چل سکتیں وہاں ٹریکٹر ٹرالیوں کا انتظام کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید