• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن جاپان ، سیالکوٹ کےغرباء میں زکوٰاۃ تقسیم کرے گی

Pml N Distributed Zakat In Japan
عرفان صدیقی ، ٹوکیو ، جاپان ....مسلم لیگ ن جاپان ، پاکستان میں غرباء کے لیے زکوۃ کی تقسیم اور ضرورتمندوں میں اشیاء خوردونوش کی اشیاء کی تقسیم کے لیے سیالکوٹ میں خصوصی تقریب کا اہتما م کرے گی جس کے لیے مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر ملک یونس جمعہ کو پاکستان روانہ ہورہے ہیں ۔

ملک یونس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے ہر سال ایک ہزار سے زائد افراد کے لیے افطار کا اہتمام کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر غرباء میں زکوٰۃ اور اشیاء خردونوش کی تقسیم کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔

ملک یونس کے کہا کہ اگر ہر مسلمان اسلامی نصاب کے مطابق اپنی زکوٰۃ ادا کرنا شروع کردے تو پاکستان سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اطراف میں غرباء کا خیال رکھیںاور زکوٰۃ پورے نصاب کے ساتھ باقاعدگی سے ادا کریں۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ وہ آئندہ سال سے جاپان بھر میں لیگی کارکنوں سے زکوٰۃ کے حصول کوممکن بنانے کے لیے مہم چلائیں گے تاکہ پاکستان میں غریبوں کی مزید مالی مدد کی جاسکے ۔
تازہ ترین