فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں آج پہلا میچ جیت کر کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
کولمبو میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے اپنے پہلے ہی میچ میں نیپال کو 4 وکٹ سے شکست دی اور ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
ٹیم کی کامیابی میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے نمایاں کردار نبھایا، انہوں نے 10 اوورز کی بولنگ میں 38 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ وکٹ پر شروع میں بال تیز نہیں نکل رہا تھا، اس لیے مختلف لائن اور لینتھ پر بولنگ کی، جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔
شاہنواز دھانی نے مزید کہا کہ میرا زمبابوے کا ٹور بھی اچھا رہا تھا، بس ٹارگٹ یہی ہے یہاں اچھا پرفارم کروں اور ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے میں مدد دوں۔