منگھو پیر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دبئی پلٹ نوجوان کے قتل کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے شرجیل کھرل کی سربراہی میں کمیٹی نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ، ایس ایس پی ذیشان صدیقی، ڈی ایس پی ممتاز مگسی، نعیم احمد اور ایس ایچ او ایس آئی یو شبیر حسین کمیٹی میں شامل ہیں۔
6 رکنی کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کو گرفتار کرے گی۔
آئی جی سندھ نے 10 روز میں کمیٹی سے مکمل تفصیلات کے ساتھ رپورٹ طلب کر لی ہے۔