• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: سیلفی بناتے گرنیوالی لڑکی کی لاش دریا سے نکال لی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں دریائے چناب میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 سال کی لڑکی اپنی سیلفی بنانے کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں گر گئی تھی۔

لڑکی کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ادارے کی جانب سے تیراک طلب کیے گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کافی جدوجہد کے بعد مذکورہ لڑکی کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید