سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی قیادت کا اہم اجلاس جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ طے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہو گیا، تاہم وزیراطلات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔