• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

سابق وزیراعظم کی بریفنگ میں درجنوں ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج "یوم الحاق پاکستان" منائیں گے۔

19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے الحاق پاکستان کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید