• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کی ورلڈ بینک ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن محترمہ نکول کلنگن سے ملاقات

فوٹو، رپورٹر
فوٹو، رپورٹر

وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری کی ورلڈ بینک ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن اور قائم مقام ڈائریکٹر برائے یورپ اور وسطی ایشیا محترمہ نکول کلنگن سے ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی یہ ملاقات  ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔

شازیہ مری نے محترمہ نکول کلنگن کو پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس ملاقات کے دوران نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور مالی امداد فراہم کرکے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی مالی مدد کے ذریعے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے معاشی و سماجی ترقی کے مواقع پیدا کیے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کرنے سے ملک میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کو فروغ ملا ہے۔

اُنہوں نے محترمہ نکول کلنگن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 15 سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔

شازیہ مری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے SDGs پر اعلیٰ سطحی سیاسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


قومی خبریں سے مزید