• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ: آسٹریلیا 8 وکٹوں پر 299 رنز، براڈ کی 600 وکٹیں مکمل

اسٹیورٹ براڈ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے دوسرے بولر بن گئے۔
اسٹیورٹ براڈ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے دوسرے بولر بن گئے۔

ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ پر 299 رنز بنالئے۔ اسٹیورٹ براڈ نے ٹریوس ہیڈ کی وکٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کرلیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش اور لبوشین نے 51،51 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 48 اور اسٹیو اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔

اسٹیورٹ براڈ نے ٹریوس ہیڈ کی وکٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 600 شکار مکمل کیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے دوسرے بولر بن گئے۔

آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 299 رنز بنالیے۔ کرس ووکس نے چار اور اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید