سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو 25 جولائی کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے نے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی نوٹس جاری کر دیے، دونوں کو 24 جولائی کو ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کوبلایا ہے،جائیں گےاورحقائق بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔