بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہو گئی۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
بھارتی رجسٹرڈ، لیز، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید 1 ماہ داخل نہیں ہو سکتے۔
نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026ء کو صبح 5 تک بند رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کر رکھی ہیں۔
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔