• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر علی بگا کی بیٹے کیساتھ فلمسازی کی دنیا میں انٹری

ساحر علی بگا، فائل فوٹو
ساحر علی بگا، فائل فوٹو 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے بیٹے کے ساتھ مل کر اب بطور فلمساز اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ساحر علی بگا پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور اُنہیں شاندار کارکردگی پر پرائیڈ آف پرفارمنس کےاعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

وہ فلم ’دختر‘ اور’جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی کامیاب فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں مسلسل بہتری اور نئے مواقع تلاش کرنے کے جذبے کا اظہار کیا۔ 

ساحر علی بگا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ پہلے ہی اپنے کافی سارے خیالات کو قلم بند کر چکے ہیں اور جلد ہی اپنے نئے پروجیکٹ کے آفیشل ٹائٹل کا اعلان کریں گے۔

گلوکار کا فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھنے کے فیصلے کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو جگانا ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ میری فلم کا مواد اسکرین پر آنے کے بعد ناظرین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دے گا۔

ساحر علی بگا کے بیٹے اذان علی بگا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کے پروجیکٹ میں کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ میں انفرادیت کے تحفظ پر یقین رکھتا ہوں، اس لیے گلوکاری اور اداکاری دونوں ہی شعبوں میں اپنے منفرد انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ 

اذان علی بگا نے کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں اپنے مخصوص مزاج کو لانے کے لیے پرعزم ہوں اور عہد کرتا ہوں کہ سب کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ سامنے لاؤں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید