یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں چینی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
روس نے جنوبی یوکرین کے شہروں پر فضائی حملے کیے تھے، علاقائی گورنر اولیح کیپر نے تصویر شیئر کی جس میں اوڈیسا میں قائم چینی قونصل خانے کی ایک کھڑکی ٹوٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔
یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے 19 ڈرونز کے ذریعے 19 میزائل داغے، 5 میزائل اور 13 ڈرون گرا دیے گئے۔
اوڈیسا میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔
میکولائیو میں 19 افراد زخمی ہوئے اور کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔