بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق ضلع رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبی 16 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
جبکہ مٹی تلے دبنے والے 80 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، مٹی تلے اب بھی درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
متاثرہ علاقے کے 40 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے تھے، اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں آج کے لیے روک دی گئی ہیں جو کل دوبارہ شروع کی جائیں گی۔