دینہ (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی صدر سمیت ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے انہیں بریفنگ دی۔ ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ہو کر ڈیوٹیز سرانجام دیں۔ پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔