بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ضلع رائے گڑھ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے ڈھیر تلے اب بھی درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 80 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ متاثرہ علاقے میں 17 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے تھے۔
بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ مسلسل بارش اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رائےگڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔