بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متحدہ محاذ بہاول پور خواتین ونگ کی صدر مسز آسیہ کامل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحالی صوبہ بہاول پورایک مسلمہ حقیقت ہے ،جس پرفوری عمل در آمدوقت کی اہم ضرورت ہے،بہاول پور کے عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی کھوئی ہوئی شناخت کے حصول کے لئے متحدہ محاذ بہاول پورکے پلیٹ پر متحد ہیں،متحدہ محاذ بہاول پور کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں بحالی صوبہ کی پاس کی جانے والی قرار داد پرعملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور پر بحالی صوبہ بہاولپور کا اعلان کریں ۔