• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کے پاس اسحاق ڈار کا نام ابھی نہیں آیا، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے پاس نگراں وزیراعظم کےلیے سینیٹر اسحاق ڈار کا نام ابھی نہیں آیا ہے۔

حکمران اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم جیو نیوز سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب تک ن لیگ نے اسحاق ڈار کا نام نگراں وزیر اعظم کے طور پر پیپلز پارٹی کے سامنے نہیں رکھا، جب نام سامنے آئے گا تب فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اسحاق ڈار کا نام آتا ہے تو مشاورت ہوسکتی ہے، پارٹی لیڈرشپ اور سینئر قیادت نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر آف دی ہاؤس نے تین اور اپوزیشن لیڈر نے تین نام نگراں وزیراعظم کےلیے دینے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور نوید قمر پیپلز پارٹی کی طرف سے نگراں وزیراعظم کے نام دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جن ناموں پر پیپلز پارٹی غور کر رہی ہے اسے ابھی پبلک نہیں کیا جاسکتا۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی طرح دیگر جماعتوں نے بھی نگراں کے نام پر مشاورت کرنی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر بھی نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت جاری ہے، نام فائنل نہیں ہوا، جیسے ہی نام فائنل ہوگا، بتادیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید