ملتان (سٹاف رپورٹر ) ضلعی حکومت اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے سیل کی جانے والی پولٹری سیڈ فیکٹری کو دوبارہ کھولنے پر ایکشن لیتے ہوئےمکمل پلانٹ سیل کر دیا گیااور فیکٹری منیجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ضلعی حکومت اور محکمہ ماحولیات ملتان کو اطلاع ملی کہ چند روزقبل کی گئی پولٹری فیڈ فیکٹری کو اس کے مالکان نے ڈی سیل کر کے پلانٹ چالو کر رکھا ہے، ضلعی حکومت اور محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو فیکٹری کا پلانٹ چالو تھا ، جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور موقع پر موجود فیکٹری منیجر کو بھی گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ واضح رہے کہ ڈی سی او ملتان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات علی عمران ، اسسٹنٹ کمشنر عطاء الحق نے ٹیم کے ہمراہ بہاولپور روڈ پر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا جہاںزہریلی گیسوں کا اخراج ہو رہاتھا ، اس کے علاوہ فیکٹری رہائشی علاقوں میں قائم تھی اور ان سے زہریلی گیسیں مسلسل خارج ہو رہی تھیں شکایات پر ٹیم نے فیکٹری کو سیل کر دیاتھا ۔