اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دل کی تکلیف ہونے پر پیس میکر لگایا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طبیعت بہتر ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایک ہفتے پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اُس وقت ڈاکٹروں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے جسم میں پانی کی کمی تشخیص کی تھی۔