وزیراعظم شہباز شریف کل ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وفاقی وزراء، جمعیت علماء اسلام کے رہنما بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔