• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل خارج

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے راولپنڈی بورڈ کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے مستقل آسامیوں پر ڈیلی ویجز ملازمین کے طور پر کام کرنے والے راولپنڈی بورڈ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کو انٹراکورٹ اپیل میں پنجاب حکومت کی طرف سے چیلنج کیا گیا تھا۔ڈویژن بنچ نے ابتدائی سماعت پرہی انٹرکورٹ اپیل خارج کردی اور سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ 
تازہ ترین