• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے نگران وزیراعظم ممکنہ طور پر اسحاق ڈار کو بنانے کی مخالفت کر دی

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدلیہ بچائو کمیٹی نے وفاقی سطح پر عبوری حکومت میں نگران وزیر اعظم ممکنہ طور پر اسحاق ڈار کو بنانے کی مخالفت کر دی ہے ۔ اس حوالے سے گذشتہ روز اہم اجلاس لاہور ہائی کورٹ بار میں ملک احتشام الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاؤ کمیٹی امتیاز رشید قریشی ،قمر انجم انقلابی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اشرف چیمہ ایڈووکیٹ ،جنید احمدپراچہ ایڈووکیٹ ،کاشف محمود سلیمانی ایڈووکیٹ،حافظ احمد رضا بریلوی ایڈووکیٹ،مرزا عامر ایڈووکیٹ ،اسلم گوندل ایڈووکیٹ،امین منہاس ایڈووکیٹ،نور محمد قصوری ،سیٹھ بشیر احمد،منظور علی بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید