• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا

بھارتی خاتون انجو اور دیر بالا کے نصراللّٰہ کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔
بھارتی خاتون انجو اور دیر بالا کے نصراللّٰہ کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔

بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی علاقے، دیر بالا کے رہائشی نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللّٰہ کے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن کے مطابق بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے، دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انجو کا عدالت میں بیانِ حلفی:

بھارتی خاتون انجو نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔

انجو کا اپنے بیانِ حلفی میں کہنا ہے کہ میرا سابق نام انجو تھا اور عیسائی مذہب سے تعلق تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے، کسی کی جانب سے زبردستی نہیں، میں نصراللّٰہ کو پسند کرتی ہوں۔

انجو نے بیانِ حلفی میں مزید کہا ہے کہ میں نصراللّٰہ کے لیے ہی بھارت سے پاکستان آئی ہوں، 10 تولہ سونا حق مہر رکھا گیا ہے، نصراللّٰہ میرا شرعی اور قانونی شوہر ہے۔

واضح رہے کہ انجو نامی لڑکی گزشتہ دنوں بھارت سے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی تھی۔

دوست سے ملنے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں مکمل محفوظ ہے، قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہے، قانونی طریقے سے بھارت واپس چلی جائے گی۔

انجو نے کہا ہے کہ اس کے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کیا جائے جسے بات کرنی ہے، وہ اس سے رابطہ کر لے، وہ میڈیا سے بات کرنے کو تیار ہے۔


قومی خبریں سے مزید