دیر/اسلام آباد(نامہ نگار/فاروق اقدس) پاکستان کی خاتون سیما رند کے بھارتی نوجوان سے دوستی شادی شہریت اور مذہب کی تبدیلی کے قصے ابھی ختم نہیں ہوئے تھے کہ اس حوالے سے اب ایک نئی کہانی منظر پر آ رہی ہے لیکن اس مرتبہ لڑکی کا تعلق بھارت سے اور لڑکے کا پاکستان سے ہے جس کا آغاز ہر چند کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی سے ہوا تھا لیکن یہ دوستی محبت میں تبدیل ہونے کے بعد اتنی شدت اختیار کر گئی کہ ’’انجو‘‘دہلی سے واہگہ بارڈر کے ذریعہ پاکستان اور پھر اپنے دوست نصراللہ سے ملنے کیلئے خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچ گئی۔
دیر بالا کے نصر اللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی، شادی شدہ انجو دہلی میں جاب کرتی ہے ’’شادی نہیں‘‘ پاکستان کی ’’سیر‘‘ نصر اللہ کیساتھ کرونگی،
35 سالہ انجو دیر میں اپنے دوست کے گھر سکونت پذیر ہے اس کے پاس پاکستان کا ویزہ اور تمام سفری دستاویزات موجو دتھیں اس لئے اسے پاکستان آنے اور دیر تک پہنچنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی کیونکہ اسلام آباد میں اپنی دوست کا منتظر نصراللہ خود اسے ریسیوکرنے کیلئے موجود تھا جہاں سے دونوں دیر بالا پہنچ گئے البتہ دیر پہنچنے پر مقامی پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے انجو سے تفتیش شروع کررکھی ہے جس دوران انجو نے نصراللہ سے محبت کا اقرار بھی کیا تاہم دوران تفتیش انجو کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ شادی شدہ ہے اس لئے وہ نصراللہ سے ملنے اورپاکستان کی سیر کرنے کیلئے یہاں آئی ہے اس کا نصراللہ سے شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے تاہم اس کے ساتھ پاکستان کی سیر کرنے کیلئے اس کا ساتھ ضرور چاہتی ہوں اور اسی مقصد کیلئے پاکستان آئی ہوں۔
انجو نے نصراللہ کے گھر والوں کو بھی یہی بتایا ہے کہ وہ نصراللہ سےشادی کیلئے نہیں سیر کیلئے پاکستان آئی ہیں۔ دریں اثنا دیر بالا کے مقامی صحافی خانزادہ کے مطابق بھارتی لڑکی انجو جمعہ کے دن واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچی تھی جہاں سے وہ اسلام آباد آئی اس دوران اس کا نصراللہ سے مسلسل رابطہ رہا اور اسلام آباد میں دونوں کی ملاقات ہوئی جہاں سے دونوں دیر بالا پہنچ گئے اور انجو نصراللہ کے گھر ہی سکونت پذیر ہے جہاؒں پختون روایات کے مطابق اس کی گھر آنے والے مہمانوں کی طرح پذیرائی کی جارہی ہے اور مقامی کھانوں سے تواضع بھی۔
معلوم ہوا کہ بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35سالہ انجو جو شادی شدہ ہے اور دہلی میں جاب بھی کرتی ہے دیر بالا کی رہائشی 29سالہ نصراللہ سے اس کی دوستی فیس بک پر چار سال پہلے ہوئی تھی جو شدید محبت میں تبدیل ہو گئی۔انٹرنیٹ کی دوستی پر انڈین لڑکی دیر بالا پہنچ گئی انڈین لڑکی ایک ماہ کے ویزٹ ویزہ پر اکر دیر بالا میں اپنے دوست لڑکے گھر رہنے لگی ،نصیر اور راجستھان کی انجو میں انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی ،ایک ماہ ویزٹ ویزہ کے بعد واپس جائے گی،
تفصیلات کے مطابق پاکستان دیر بالا کے نوجوان نصیراللہ ولد گل مولا اور انڈین راجستھان کی انجو نامی لڑکی کے مابین انٹرنیٹ پر دوستی ہوگئی تھی انڈین لڑکی دیربالا کے لڑکے سے ملاقات کیلئے ایک ماہ کے ویزٹ ویزہ پر دیر بالا پہنچ گئی اور ان کے ساتھ اس کے گھر میں قیام کرنے لگی ہے
سوشل میڈیا پر انڈین لڑکی دیر بالا کے لڑکے کی محبت میں یہاں پہنچ کر شادی رچانے کی باتیں زیر گردش ہے تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا مشتاق خان کے مطابق کہ انڈین لڑکی اپنے دوست سے صرف ملاقات کیلئے آئی ہے جو کہ ایک ماہ ویزٹ ویزہ کی مدت میں واپس جائے گی یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ انڈین لڑکی شادی شدہ ہے اور وہاں ایک پرائیویٹ کمپنی میں منیجر ہے یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ انڈین لڑکی کو ویزٹ کا مقررہ وقت صرف دیر بالا میں گزارنا ہوگاانڈین لڑکی اور دیر بالا کا لڑکا میڈیا کا سامنا نہیں کرتے ہیں۔