• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کسان فلیٹ میں پالنے کیلئے 7 بچھڑے لے آیا، پڑوسی پریشان

بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔
بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔

دیہات میں اپنا گھر چھوڑ کر شہری علاقے میں آنے والے چینی کسان نے فلیٹ کے بالکونی میں پالنے کیلئے 7 بچھڑے لے آیا۔

جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کے شہری علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں منتقل ہونے والے ایک چینی کسان نے اپنے پڑوسیوں کو اس وقت سخت حیران و پریشان کردیا جب اس کسان نے اپنے گھر کی بالکونی میں سات بچھڑوں کو پالنے کے لیے لے کر آیا۔  

تصور کیجئے کہ آپ شہر کی کسی رہائشی اپارٹمنٹ کی اوپری منزل میں رہائش پذیر ہوں اور صبح آپ کی آنکھ گائے کے بچھڑوں کی آوازوں اور گوبر کی بدبو سے کھلے۔ 

یہ وہ پریشان کن صورتحال ہے جس کا سیچوان کے مذکورہ بالا اپارٹمنٹ کے سیکڑوں رہائشیوں کو سامنا کرنا پڑا، اور وہ اپنے نئے پڑوسی کی جانب سے پانچویں فلور پر بالکونی میں مویشیوں کو دیکھ کر کافی پریشان ہوئے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا کسان حال ہی میں ایک گاؤں سے گائے کے 7  بچھڑے جن کا وزن 10 سے 20 کلو گرام کے درمیان ہے انہیں لے کر اس اپارٹمنٹ میں منتقل ہوا تاکہ ان بچھڑوں کو پالتو جانوروں کی طرح پال سکے۔

ان بچھڑوں کی مسلسل آوازیں نکالنے اور گوبر کی بو سے پریشان پڑوسیوں نے حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد ان بچھڑوں کو یہاں سے منتقل کیا گیا۔ اس حوالے ایک ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید