سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز پاکستان نے بہت اچھا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق اور سعود شکیل کو ڈبل سنچریاں بنانے پر بہت مبارک ہو۔
انکا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا نے بہترین پرفارمنس دی ہے، شان مسعود اور امام الحق نے جس طرح اعتماد سے بیٹنگ کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بولرز میں نسیم شاہ، ابرار احمد اور نعمان علی نے بہت عمدہ بولنگ کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کم بیک ہوا، انکا اسپیل بہترین تھا۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے پر بہت مبارک ہو۔
انکا کہنا تھا کہ عبداللّٰہ شفیق اور سعود شکیل کی ڈبل سنچریاں بہترین رہیں، سلمان علی آغا نے سنچری کر کے اسکور بہترین کیا۔
ندا ڈار نے کہا کہ نعمان علی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بہترین آغاز ہوا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا آسان نہیں تھا۔ سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، نعمان علی کی میچ وننگ پرفارمنس ہیں۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے 7 ففٹیاں بنا کر ریکارڈ بنایا، ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے جو خوش آئند ہے