• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، وزیراعظم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔

نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرے گی، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، وہ انتخابات کروائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دو تین ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں ایک دوبار قیمت بڑھائی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کا دار و مدار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میرے کنٹرول میں نہیں عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت پر دار مدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں آسمان پر چلی گئی، کل ساری رات وزیر خزانہ پیٹرول کی قیمتوں پر کام کرتے رہے مجبوراً قیمت بڑھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ کون چاہتا ہے کہ اپنا سیاسی اثاثہ ضائع کرے لیکن یہ بات ریاست کی ہے، آئی ایم ایف معاہدہ کی شرط ہے بجٹ میں محفوظ سبسڈی کے سوا سبسڈی نہیں دے سکتے۔

قومی خبریں سے مزید