پاکستان ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی۔
چنئی پہنچنے پر ہاکی ٹیم کا روایتی ڈھول اور مقامی ثقافتی ڈانس سے استقبال کیا گیا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھارتی عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ صبح واہگہ کے راستے بھارت گیا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنئی پہنچی۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی
پاکستان کا پہلا میچ تین اگست کو ملائیشیا سے ہوگا، بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈولڈ ہے۔