پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے انڈیکس 7 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔
آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 534 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 764 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 852 رہی۔
حصص بازار میں آج 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 20 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 339 ارب روپے ہے۔