• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سیکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے افغانستان جانے والے لوگوں کی واپسی کی مخالفت کی تھی، دہشتگردی ختم ہو چکی تھی ایکشن پلان بن چکا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابقہ دور میں نیشنل سیکیورٹی پر اجلاسوں میں وزیراعظم نہیں آتے تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، قبائلی علاقوں کی پولیس، ایف سی یا رینجرز سب نے بہت قربانیاں دیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 25 لاکھ آئی ڈی پیز کو 90 روز میں بحال کیا، ہم نے معاہدے کیے کہ آپ کا علاقہ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید