سکھر( بیورو رپورٹ ) سکھر کی گنجان آبادیوں اور تنگ گلیوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، کثیر المنزلہ عمار تیں تعمیر کرنے والوں نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو ہوا میں اڑادیا، شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں، تنگ گلیوں ، جن گلیوں میں میں ایک کار داخل نہیں و ہا ںچھ سے آٹھ منزلہ عمارتیں تعمیر کر نے کی اجازت دے دی گئی ہے، متعدد کثیر المنزلہ عمارتوں میں لفٹ ،کار پارکنگ اور آگ سے بچاوٴ کا کوئی سامان اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی کے راستے موجود نہیں ہیں، چند ماہ قبل چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کی ہدایت پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں سکھر شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی لگا تے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ ڈپٹی کمشنر کی این او سی کے بغیر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی منظوری نہ دی جائے۔